۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ صدر حجۃ الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ و اراکینِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے آیت اللہ الحاج محمد یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر حجۃ الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ و اراکینِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے ایرانی ممتاز عالم دین آیت اللہ الحاج محمد یزدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم 

اناللہ واناالیہ راجعون 

عن الإمام الصادق (ع) :
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 
"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"
نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبرِ غم و اندوہ ملی کہ ایران کے بزرگ عالمِ دین سابقہ سربراہِ جامعۂ مدرسین قم المقدسہ ایران، سابق امام جمعہ قم، رئیسِ مجلس خبرگان رهبری حضرت آیت اللہ الحاج محمد یزدی نے دار فانی کو الوداع کہا،
موصوف ایران میں اسلامی انقلاب اور نظامِ ولایت فقیه کے استقرار اور استحکام کے لئے ابتدائے انقلاب سے ہی رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ہم رکاب کوشاں رہے ہیں آج ایس عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا قوم و ملت بالخصوص جمہوری اسلامی ایران کا ایک عظیم نقصان ہے
ہم ایسے غمناک موقع پر حضرت امام عصر عج، مقام معظم رهبری، جامعہ مدرسین، حوزاتِ علمیہ، مراجع تقلید، علمائے کرام اور تمام مومنین بالخصوص مرحوم کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں 
خداوندِ کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ روحِ مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور غم دیدہ متعلقین کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے. 
 آمین یارب العالمین بحق محمد آلہ الطاھرین‫.

شرکائے غم: صدر و اراکینِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن

صدر علی حیدر فرشتہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .